رمضان المبارک کے اختتام کے موقعے پر پوردی دنیا میں فرزندان توحید یکم شوال کو عید الفطر مناتے ہیں، ایک ماہ روزہ رکھنے کے بعد عید الفطر کے تہوار کو بڑے دھوم دھام، عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
عیدالفطر کے موقعے پر بچوں کو تحفے میں عیدی دینے کا بھی رواج عام ہے اور ہرخاص و عام بچوں کو تحفے سے نوازتے ہیں لیکن اس بار کی عید جس طرح قدر مختلف رہی ہے اسی طرح عیدی بھی قدر مختلف رہی، اس بار بچوں نے اپنی عیدی اور جیب خرچ سے مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظام کیا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں منائی۔