اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ: ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 331 افراد کا چالان

پولیس ترجمان نے آج شام بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ کے شہر و مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔

ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 331 افراد کا چالان
ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 331 افراد کا چالان

By

Published : Oct 11, 2021, 10:50 PM IST

لکھنؤ میں پولیس نے ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 331 افراد کا پیر کو ای۔چالان کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ کے شہر و مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔

اس دوران ٹیموں نے دو پہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 144، تین سوار بٹھانے پر 18، مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے 12اور نوپارکنگ کے پاداش میں 50 افراد کا چالان کیا گیا۔ چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 34 افراد کا چالان کیا گیا اس کے علاوہ دیگر معاملات میں 40 سے زیادہ افراد کا چالان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بریلی: زائرین پرلاٹھی چارج معاملہ، درگاہ انتظامیہ نے جیلیں بھرنے کا انتباہ دیا

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر دو لاکھ 95 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details