اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے: بس حادثے میں دو کی موت - یو پی ایس آر ٹی سی ایم ڈی راج شیکھر

اترپردیش میں پیر کی صبح لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر فتح پور ٹول کے نزدیک گہرے کہرے کی وجہ سے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی اے سی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بس حادثے میں دو کی موت
بس حادثے میں دو کی موت

By

Published : Jan 13, 2020, 6:04 PM IST

یو پی ایس آر ٹی سی ایم ڈی راج شیکھر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یوپی87 ٹی2093 نمبر کی بس آگرہ سے لکھنؤ آرہی تھی کہ ایکسپریس وے پر فتح پور ٹول کےنزدیک سکرا گاؤں میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 7:30 بجے اس وقت پیش آیا جب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ایک ٹرک ہائی وے پر کھڑا تھا۔ چونکہ صبح کہرا کافی گھنہ تھا اور ڈرائیور کو دور سے ٹرک کھڑا ہوا دکھائی نہیں دیا قریب پہنچتے ہی جب ڈرائیور نے بس کو ٹرک میں ٹکر سے بچانے کی کوشش میں اچانک کٹ مارا جس کی وجہ سے وجہ سے بس پلٹ گئی۔

حادثے میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بس میں تقریبا 35 مسافر سوار تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details