لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ Horrible Accident پیش آیا۔ یہ سڑک حادثہ اس قدر حیران کن تھا کہ جو بھی دیکھتا تھا دیکھتا ہی رہ جاتا تھا اور ہر کوئی اس منظر کو اپنے موبائل میں قید کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہا تھا۔ دوسری سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کسی کو بھی ایک کھروچ تک نہیں آئی ہے۔
لکھنؤ: حیران کن سڑک حادثہ میں برج کی ریلنگ سے اٹک گئی کار
اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خوفناک حادثہ Horrible Accident پیش آیا، حادثہ اس قدر حیران تھا کہ ایک کار کا نصف حصہ حادثے کے بعد پل سے لٹکا رہا۔ حادثے میں سوار اکیلے شخص ڈرائیور کو کوئی کھروچ بھی نہیں آئی اور لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرلیا۔
Lucknow: A car got stuck in the railing of a bridge in a shocking road accident
مزید پڑھیں:
- گاوٗں، قصبوں میں طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے: الہٰ آباد ہائی کورٹ
- Kisan Mahapanchayat: کسان مہاپنچایت کا یوپی اسمبلی انتخابات پر کیا اثر پڑے گا؟
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کار چلا رہے شخص پر خدا کا کرم تھا، نہیں تو ٹکر کے بعد کار اُوور برج کے نیچے بھی گر سکتی تھی۔ اگر ایسا ہوتا تو کئی جانیں جا سکتی تھیں۔ کیوں کہ اُوور برج کے نیچے ون وے ہے جس پر شاہ راہ گزرتی ہے، حادثہ کی وجہ سے چنہٹ اُوور برج پر کافی دیر تک جام بھی لگا رہا تھا۔
Last Updated : Nov 24, 2021, 7:55 AM IST