یہ ایمبولینس عوام کو مفت حاصل ہوگی، ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈکل افسر کی ہدایت پر یہ خدمت حاصل کی جا سکے گی۔ ضلع کو ایل یو سی سی ایک اور ایمبولینس مہیا کرائے گا۔ جو وینٹیلیٹرز کی سہولیات سے لیس ہوگی۔
بارہ بنکی: کووڈ-19 کی ممکنہ لہر کے پیش نظر ایل یو سی سی کی ایمبولینس سروس - کورونا متاثرین کے لیے ایمبولینس خدمات کی شروعات
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'دی لونی عربن کریڈٹ اینڈ تھرفٹ ملٹی اسٹیٹ کو آپریٹو بینک' (ایل یو سی سی) نے کووڈ-19 کی دوسری لہر کے پیش نظر ایمبولینس خدمات کی شروعات کی ہے۔
کووڈ-19 کی ممکنہ لہر کے پیش نظر ایل یو سی سی کی ایمبولینس سروس
آپ کو بتادین کی 'دی لونی عربن کریڈٹ اینڈ تھرفٹ ملٹی اسٹیٹ کو آپریٹو بینک' دیہات میں اپنی سہولیات مہیا کراتا ہے۔