ٹڈیوں کا اژدھام بنارس پہنچنے پر ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، ٹڈیوں کو دیکھ کر کسانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، ضلع انتظامیہ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ طلب کی، جس کے بعد دیر رات ضلع مجسٹریٹ کشل راج شرما نے کمان سنبھالی اور اہلکاروں کے ذریعے ٹڈیوں کو بھگانے اور مارنے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔
ڈی ایم کوشل راج شرما نے بتایا کہ دوائی چھڑکنے کا عمل رات 10 بجے سے صبح تین بجے تک جاری رہا، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کے علاوہ 40 افراد کو ہاتھوں سے چھڑکنے کے لیے بطور ملازم مامور گیا تھا، یہ چھڑکاؤ پندرہ بلاک میں کیا گیا، اس دوران کسانوں کو راحت ملی۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی فصلوں کی نگرانی کریں اور کھیتوں میں اونچی آواز میں شور مچا کر انہیں بھگا تے رہیں۔