سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی رات پولیس کو خبر ملی کہ چھتاري علاقے کے كمونا گاؤں میں رتی رام سنگھ کی قیادت میں بھجن کیرتن ہو رہا ہے جس سے بھیڑمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بلند شہر: بھیڑ جمع کرکے بھجن کیرتن کا انعقاد - لاک داون میں بھجن کیرتن
اترپردیش میں بلند شہر کے چھتاری علاقے میں بھیڑ جمع کرکے بھجن کیرتن کرنے پر پولیس نے 25 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
بلند شہر: بھیڑ جمع کرکے بھجن کیرتن کا انعقاد
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً وہاں پہنچ کر بھجن کیرتن کو بند کروایا اور مجمع کو منتشر کر کے تمام افراد کو ان کے گھروں میں جانے کے وارننگ دی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے منتظم رتی رام سنگھ، اس کی بیوی چرونجي دیوی، بیٹی ریکھا ، سون پال، کویتا سمیت 25 افراد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی دفعات 188، 269، 270 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، سبھی نامزد افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، گاؤں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔