ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے پنوارا و شاہ گنج علاقے میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے بھائی، بہن سمیت 3افراد کی موت واقع ہوئی۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 3افراد کی موت - lightning strike
ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے تین افراد کی موت واقع ہوئی۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 3افراد کی موت
پولیس نے بتایا کہ پنوارا تھانہ علاقے کے بامی گاؤں میں بارش کے دوران گری آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے اجول پال(8)اور دکشا پال(05)کی موت ہو گئی۔ اسی طرح سے ضلع کے شاہ گنج کوتوالی علاقے کے اربوپور کھرد باشندہ منجو بدھ کی شام بارش کے دوران گھر پر واقع ایک رہائش چھپر میں بیٹھی تھیں، اچانک آسمانی بجلی چھپر پر گری جس سے ان کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔