ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے مسواسی خطہ میں سات روز سے عوام کو پریشان کرنے اور دہشت پھیلانے والے ایک تیندوے کو محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ پکڑلیا ہے جس کے بعد اب آس پاس کے گاؤں کے باشندوں نے راحت سانس لی۔
رامپور میں دہشت پھیلانے والا تیندوا پکڑا گیا شہر رامپور سے تقریباً 40 کلومیٹر دور اتراکھنڈ کی سرحد پر واقع مسواسی قصبہ میں گزشتہ ساتھ روز سے ایک تیندوے نے مقامی لوگوں میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔
اس کی وجہ سے لوگ اتنے خوف زدہ تھے کہ کاشت کار اپنے کھیتوں پر جانے سے بھی گریز کررہے تھے۔
تیندوے کو آخرکار محکمہ جنگلات کی ٹیم نے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی تو وہیں دوسری جانب ماں باپ اپنے بچوں کو گھر سے باہر بھیجنے پر گھبرا رہے تھے، لیکن محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ایک لمبی جدوجہد کے بعد جب تیندوے کو پنجرے میں پکڑلیا تو مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
واضح رہے کہ رامپور اور اتراکھنڈ کے محکمہ جنگلات کے افسران تیندوے کو پکڑنے کی مسلسل کوشش کررہے تھے آخرکار تیندوا آج صبح رامپور کے محکمہ جنگلات کے پنجرہ میں پھنس گیا۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ تیندوا بےحد خونخوار ہے، کیوں کہ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جارہا ہے کہ تیندوا فوٹو کھینچنے والوں پھر بھی جھپٹ رہا تھا تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ تیندوے کو کہاں چھوڑا جائے گا۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ تیندوے کو نیشنل جم کاربٹ پارک میں چھوڑ دیا جائے گا، کیونکہ جہاں سے تیندوا پکڑا گیا ہے، وہاں سے نیشنل جم کاربٹ پارک بہت قریب ہے۔