اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس سے زیادہ لیڈرشپ کا بحران بی جے پی میں ہے: راجیش تیواری

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریاستی انچارج سکریٹری راجیش تیواری نے کہا ہے کہ کانگریس سے زیادہ لیڈرشپ کا بحران بی جے پی میں ہے۔

rajesh tiwari
راجیش تیواری

By

Published : Sep 21, 2021, 9:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے راجیش تیواری نے کہا کہ کانگریس میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے لیڈر موجود ہیں جن پر ہم سب کو اعتماد ہے اور عوام بھی انہیں لیڈر کو تسلیم کرتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں مزید کہا کہ ہم سے زیادہ لیڈرشپ کا بحران بی جے پی میں ہے۔ اگر نریندر مودی کو چھوڑ دیا جائے تو ریاستوں میں لیڈرشپ کی حال صفر ہے۔

راجیش نے کہا کہ پنجاب میں ابھی جو تبدیلی کی گئی ہے، وہ مقامی رکن اسمبلی کے مطالبے پر کی گئی ہے جبکہ بی جے پی اب تک پانچ ریاستوں کے وزیراعلیٰ بدل چکی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ پارٹی کے اندر کے لوگ ہی لیڈرشپ پر سوال کرتے ہیں۔ راجیش تیواری نے کہا کہ ہماری پارٹی میں جمہوری نظام ہے جس کی وجہ سے سب کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔

مختلف پارٹیوں کے ذریعہ یوپی میں منعقد کرائے جا رہے دانشور اجلاس کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک خاص طبقے کو اپنی جانب راغب کرنے کے مقصد سے یہ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو یہ سب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کانگریس نے تمام طبقوں کے لئے کام کیا ہے اور یہ سب جانتے ہیں۔ اسلئے وہ کانگریس کی جانب آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: پیس پارٹی اور راشٹریہ علماء کونسل کا اتحاد، دیگر سیاسی پارٹیوں کو اتحاد کی دعوت

اتحاد کے سوال پر راجیش تیواری نے کہا کہ کانگریس کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بوتھ سطح تک اپنا تنظیمی ڈھانچہ بہتر کیا ہے، اسلئے کانگریس کو کمزور سمجھنا بھول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details