ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بی جے پی حکومت کا گھیراو کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے کسان جن جاگرن مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم کے لئے کانگریس نے مزید منصوبہ بندی کی ہے، مہم کے تحت کانگریس کسانوں کے مسائل جان کر ان کے حل کے لئے انتظامیہ اور حکومت پر دباؤ بنائے گی۔
بارہ بنکی کے بریٹھی سرئیاں گاؤ میں کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے مہم کا آغاز کیا۔ اجئے کمار نے یہاں ایک تقریب میں کسانوں سے ملاقات کی اور طے فارم بھر کر مہم کی شروعات کی۔
مہم کے تحت کانگریس 40 دن میں 2 کروڑ 76 لاکھ کسانوں سے مل کر یہ فارم بھرائے گی۔