ممتاز عالم دین و قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ دارالعلوم فرنگی محل کے دارالافتاء سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر لاک ڈاؤن مزید بڑھ جاتا ہے، تب الوداع جمعہ اور عید الفطر کی نماز کیسے ادا کی جائے؟
اس کے جواب میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ عید الفطر کے لئے نئے کپڑے پہننا بالکل ضروری نہیں ہے۔ آپ کے پاس جو سب سے بہتر کپڑا ہو، اسے ہی پہن کر نماز ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اس کا شرعی مسئلہ یہ ہے کہ عید کی نماز کے لیے چار مردوں کا ہونا ضروری ہے۔ ان میں سے ایک امامت کرے۔ اگر کسی کو خطبہ یاد نہ ہو تو پہلے خطبے میں سورۃ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ لیں اور پھر دوسرے خطبے میں درود شریف اور اس کے بعد کوئی دعا پڑھ لیں، ان شاءاللہ عید الفطر کی نماز مکمل ہو جائے گی۔