بدھ کو بارہ بنکی میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کر کے باقاعدہ اس کا اعلان کیا۔ اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر دفعہ کی طرح اس انتخابات میں بھی انہیں بینی پرساد ورما کی پوری مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایم ایل سی لکھنؤ گریجویٹ نشست میں کانتی سنگھ کنبے کا 20 برس سے دبدبا ہے۔ کانتی سنگھ سے قبل ان کے شوہر ایس پی سنگھ 12 برس تک مسلسل اس نشست سے نمائیندگی کرتے رہے ہیں۔
ایس پی سنگھ لکھنؤ اور اس کے اعتراف میں لکھنؤ پبلک اسکول کے نام سے سکول چین چلاتے ہیں۔ پریس کانفرینس کے دوران کانتی سنگھ نے اپنے دوران مدت کار ہوئی کامیابیاں گنائیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے کام کی بمیاد پر گریجویٹ ووٹرس ایک بار پھر موہر لگائیں گے۔
انہوں نے بےروزگاروں کو روزگار دینا اپنا انتخابی مدہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بے روزگاروں کو اپنے شوہر کی لکھی کتاب روزگار اور سپنے تقسیم کرا رہی ہے جس میں روزگار مہیہ کرانے کے نسخے بتائے گئے ہیں۔