ریاست اترپردیش کےضلع ہردوئی کا کچھوا تالاب 'نمامی گنگے کے جل شکتی' اسکیم سے جڑ گیا ہے۔
جس کی وجہ سےاب اسے عالمی سطح پر بھی پہچان ملے گی، اس سے نہ صرف سیاحت کو بڑھاوا ملے گا بلکہ اس کچھوا تالاب کو خوبصورت اور بہتر بھی بنایا جائے گا۔
اس کچھوا تالاب میں ہزاروں کی تعداد میں بڑے بڑے کچھوے پائے جاتے ہیں، جن کا خیال گاؤں والے رکھتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلکت کھرے کی اس کوشش نے تالاب اور گاؤں کو عالمی پیمانے پر لا دیا ہے، جس سے اب سیاحت کو بڑھاوا ملے گا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے تقریبا 34 کلومیٹر دور بلگرام کے ککرا کھیڑا گاؤں میں یہ تالاب موجود ہے، جو کہ اب صوبے میں نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر بھی مشہور ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے 'نمامی گنگے کے جل شکتی پروگرام' کے ویٹ لینڈ اور پانی اسکیم کے تحت اسے چنا کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سیاحت کو بھی فروغ ملے کی امید ہے۔