اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش: جلسہ رحمۃاللعالمین کا انعقاد - فقہی سوالوں کا بہت ہی عام فہم انداز میں جواب دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے قصبہ التفات گنج کے محلہ انصارگنج میں جلسہ رحمۃاللعالمین کا انعقاد عمل میں آیا۔

اترپردیش: جلسہ رحمۃاللعالمین کا انعقاد

By

Published : Nov 13, 2019, 9:37 AM IST

مہمان خصوصی کے طور پر مفتی محمد نظام الدین رضوی صدر شعبہ افتاء الجامعتہ الاشرفیہ مبارکپور جلسہ میں شریک ہوے۔

اس موقع پر مفتی محمد نظام الدین رضوی کو ان کی تحقیقی اور علمی خدمات کے اعتراف میں مدرسہ اہل سنت ضیاء العلوم التفات گنج و نور محمدی کمیٹی کے سربراہ حضرت مفتی ڈاکٹر محمد احمد مصباحی کی طرف سے موصوف کی خدمت میں سپاس نامہ امام احمد رضا ایوارڈ مع اکیاون ہزار روپیے نقد حضرت کی خدمت میں پیش کیے گئے۔
اس کے بعد حضرت نے عوام کی طرف سے کیے گئے فقہی سوالوں کا بہت ہی عام فہم انداز میں جواب دیا جس کو عوام نے خوب پسند کیا۔ حضرت نے اپنے مختصر خطاب میں مسلمانوں سے اتحاد کرنے نیز حسن اخلاق کرنے کی عوام کو تلقین کی اور علم حاصل کرنے پر زور دیا۔حضرت نے اخیر میں ادارہ کے سربراہ مفتی محمد احمد مصباحی نیز عوام کا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اس خاص موقع پر قاری احمد حسین ضیائی، مولانا اعجاز مصباحی، قاری امتیاز، حافظ گل محمد، طارق مصطفی، مولانا دانش محمد، اور عوام کا جم غفیر موجود رہا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details