اردو

urdu

ETV Bharat / city

نئے ٹرسٹ میں جلد شامل ہو سکتے ہیں اقبال انصاری - بورڈ نے ٹرسٹ کی تشکیل دی

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے اعلان کے بعد سب سے بڑا سوال یہی تھا کہ ٹرسٹ میں لکھنؤ کے پانچ ممبران ہیں جبکہ ایودھیا سے کسی کو ٹرسٹ کا ممبر کے قابل نہیں سمجھا گیا۔

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ
انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ

By

Published : Aug 11, 2020, 7:46 PM IST

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں موجودہ وقت میں نو ممبران ہیں، جسے بڑھا کر 15 کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں بابری مسجد کیس سے جڑے ایودھیا کے اقبال انصاری کو ٹرسٹ کا ممبر جلد ہی بنایا جا سکتا ہے۔

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے سیکرٹری و ترجمان اطہر حسین نے کہا کہ وقف بورڈ نے ٹرسٹ کی تشکیل دی، اس میں 15 ممبران ہو سکتے ہیں لیکن فی الحال صرف نو ممبران ہی ہیں۔ای ٹی وی بھارت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چونکہ ٹرسٹ میں مزید چھہ لوگوں کی جگہ خالی ہے لہذا اقبال انصاری کے نام پر اعلان ہو سکتا ہے کیونکہ انہوں نے اور ان کے مرحوم والد نے بابری مسجد کیس میں بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'نئی زمین پر 'بابری مسجد' تعمیر ہو'


قابل ذکر ہے کہ ٹرسٹ کے جن نو ممبران کے ناموں کا اعلان ہوا ہے، اس میں ایودھیا سے کسی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ایسے میں اگر اقبال انصاری ٹرسٹ کا ممبر بننے کے خواہش مند ہوتے ہیں تو انہیں شامل کرنا یقینی ہے۔ حالانکہ ابھی تک انہوں نے ٹرسٹ کے کسی بھی ممبران سے رابطہ قائم نہیں کیا۔

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ

قابل ذکر ہے کہ انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے اعلان کے بعد سب سے بڑا سوال یہی تھا کہ ٹرسٹ میں لکھنؤ کے پانچ ممبران ہیں جبکہ ایودھیا سے کسی کو ٹرسٹ ممبر کے قابل نہیں سمجھا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرسٹ جلد ہی اقبال انصاری کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ وہ ممبر بننے کے خواہش مند ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details