اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق وزیر گائتری پرساد پرجاپتی کو ضمانت

لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج میں زیر علاج گائتری پرساد پرجا پتی نے کورونا وائرس انفیکشن کا حوالہ دے کر ضمانت کی عرضی الٰہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔

سابق وزیر گائتری پرساد پرجاپتی کو ضمانت
سابق وزیر گائتری پرساد پرجاپتی کو ضمانت

By

Published : Sep 4, 2020, 5:55 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے عصمت دری کے معاملے میں جیل میں بند اترپردیش کے سابق وزیر گائتری پرساد پرجا پتی کو دو ماہ کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔

لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج میں زیر علاج گائتری پرساد پرجا پتی نے کورونا وائرس انفیکشن کا حوالہ دے کر ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ جسٹس وید پرکاش ویش نے سابق وزیر کو میڈیکل گراونڈ پر جمعہ سے دو ماہ کے لئے عبوری ضمانت دے دی ہے۔

سابق وزیر گائتری پرساد پرجاپتی کو ضمانت

عدالت نے ان کو دو۔ دو لاکھ روپئے کے دو ضمانتی اور پانچ لاکھ کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ ڈویژن نے انہیں متاثرہ یا اس کے کنبے کے اراکین پر دباؤ بنانے یا متاثر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:

بریلی: نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، دو گرفتار

عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ عبوری ضمانت کے دوران ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گائتری پرساد پرجا پتی کے خلاف لکھنؤ کے گوتم پلی پولیس اسٹیشن میں نابالغ کے ساتھ عصمت دری کا مقدمہ درج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details