مئو: سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے Rajiv Rai, National Secretary and Spokesperson of Samajwadi Party نے اتوار کو کہا کہ کل سے ان کی رہائش گاہ پر 16 گھنٹے تک انکم ٹیکس محکمہ Income Tax Raid on Samajwadi Party کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ملے ہیں۔
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ Income Tax Department Raid on Samajwadi Party Leaders کے اس چھاپے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے مسٹر رائے نے حکومت کو نصیحت کی کہ ''جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہ پھینکتے''۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کی صبح مئو، لکھنؤ سمیت دیگر شہروں میں واقع مسٹر رائے سمیت کچھ دیگر ایس پی لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے ۔ مسٹر رائے نے کہا کہ محکمہ کی ٹیم تقریباً 16 گھنٹے تک تحقیقات کرتی رہی۔