اردو

urdu

ETV Bharat / city

میڈیکل کالج کے افتتاح پر غازی پور کو منوج سنہا یاد آئے

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے غازی پور میں ’’مہارشی وشواسمتر سرکاری میڈیکل کالج‘‘ کا ورچول افتتاح کے ساتھ ہی یہاں کے سابق رکن پارلیمان و سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہونے لگا۔

میڈیکل کالج کے افتتاح پر غازی پور کو منوج سنہا یاد آئے
میڈیکل کالج کے افتتاح پر غازی پور کو منوج سنہا یاد آئے

By

Published : Oct 25, 2021, 8:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد 29ستمبر 2018 کو اُس وقت کے ممبر پارلیمنٹ و وزیر ریل منوج سنہا نے آئی ٹی آئی میدان سے وزیر اعظم نریندر مودی سے کروایا تھا۔ بڑے پروجیکٹ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے اور لوگوں کے شبہ کو دور کرتے ہوئے منوج سنہا نے اسٹیج سے کہا تھا کہ ’’مودی حکومت نے کام کے طرز عمل کو بدل دیا ہے، اب جو سنگ بنیاد رکھے گا وہی افتتاح کرے گا۔‘‘

پیر کو میڈیکل کالج کا افتتاح ہوتے ہی لوگوں کے دل و دماغ میں ایک بار پھر منوج سنہا گونجنے لگے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ذریعہ غازی پور کو سنوارنے کے لئے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال ہونے لگا۔

ضلع غازی پور کو اعلی سطحی و بہتر طبی سہولیت فراہم کرنے کے لئے شہر کے آر ٹی آئی میدان کے قریب 24ایکڈ اراضی پر 220کروڑ کی لاگت سے سرکاری میڈیکل کالج کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:کانپور میں حقوق بیداری سیمینار کا انعقاد

اترپردیش گورنمنٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹیڈ، اعظم گڑی کی اکائی کو عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری ملی تھی۔ 220کروڑ کے اخراجات سے 25ایکڑ میں تعمیر کا کام شروع ہوا تھا۔

کورونا بحران کے دوران تعمیراتی کام کی رفتار تھوڑی سست تو ضرور ہوئی لیکن وقت کے اندر ہی کام کو پورا کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:مسلمانوں کا تحفظ صرف بی ایس پی ہی کرسکتی ہے: منقاد علی

میڈیکل کالج میں انتظامی آفس، لائبریری، اکیڈمک، کیفیٹیریا، لکچر ہال، آڈیٹوریم کے علاوہ 100طلبہ وطالبات کے لئے ہاسٹل، نرس ہاسٹل کے علاوہ ڈاکٹروں کے رہنے کے لئے 56آواس، ٹائپ تھری کے 20،ٹائپ فور کے 20،ٹائپ فائیو کے 8 رہائش گاہوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ماتحت سی ایم او دفتر احاطے میں بن رہے 300بستر اسپتال کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details