کورونا انفیکشن کے چیلنج کے درمیان لوگوں نے صبح سات بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ فیروز آباد، جالون، بلیا، فتح پور سمیت دیگر اضلاع میں تشدد کے کچھ واقعات پیش آئے۔ حالانکہ موجود سیکیورٹی فورسز نے فوری طورپر صورتحال پر قابو پالیا۔ اس دوران، فیروز آباد، کاس گنج، ہمیر پور، فتح پور، پیلی بھیت، مراد آباد، دیوریا، بلرام پور، سدھارتھ نگر، کان پور دیہات، اوریا، جالون، انّاؤ، بارہ بنکی، امیٹھی، شاملی، چندولی، بلیا اور مرزا پور اضلاع میں ووٹ ڈالے گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شام 5 بجے تک میرٹھ میں سب سے زیادہ 69.3 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جبکہ شاملی میں 64.8، مراد آباد میں 64.9، پیلی بھیت میں 66.59، کاس گنج میں 65.7، اوریا میں 63.87، کان پور دیہات میں 60، جالون میں 62.5، ہمیرپور میں 59، فتح پور میں 59.1، اناؤ میں 62، امیٹھی میں 55.92، بارہ بنکی میں 64.6، سدھارتھ نگر میں 57.02، دیوریا میں 58.73، چندولی میں 59.05، مرزا پور میں 60.9 اور بلیا میں 64.97 فیصد ووٹنگ ہوگئی تھی۔