گنا کسانوں کو اب اپنی فصل فروخت کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی. اس کے لیے محکمہ گنا نے بڑا اقدام کیا ہے. بارہ بنکی کے علاوہ پوری ریاست میں گنا خرید کی پرچی کے ساتھ ایس ایم ایس پر بھی پرچی بھیجی جائیے گی جس میں گنا خریدنےکا وقت اور تاریخ مقرر رہے گی۔
کسانوں کے لیے ایس ایم ایس کی نئی سروس - کسانوں کے لیے ایس ایم ایس
بارہ بنکی کے علاوہ ریاست اترپردیش میں گنا خریدوفروخت کے لیے رسید کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی کسانوں کو اطلاع دی جائیگی۔
گنے کا کھیت
انتظامیہ کے اس اقدام سے کسانوں کو گنا فروخت کرنے کے لیے پریشانیوں کا سامنانہیں کرنی پڑے گی۔ گنا فروخت کی رسید جاری ہونے کی اطلاع موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جائے گی۔
ضلع گنا افسر رتنیش رائے نے بتایا کہ اس اقدام سے کسانوں کو کافی سہولت فراہم ہوجائے گی، ایس ایم ایس سے اطلاع دیئے جانے کی صورت میں کافی وقت بچے گا اور کسان اپنی فصل کو طئے شدہ وقت کے مطابق کاٹ سکے گا، اور شگر مل پر لگنے والی بھیڑ سے بھی نجات مل سکے گا۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:40 AM IST
TAGGED:
کسانوں کے لیے ایس ایم ایس