اردو

urdu

ETV Bharat / city

'فیض کی نظم پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے' - فیض کی نظم پر تنازعہ

فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے' پر اب بھی سیاسی و سماجی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آرہا ہے۔ رامپور میں کانگریسی رہنما راشد علوی نے کہا کہ 'جو لوگ کم پڑھے لکھے ہیں، جن کی اردو سے واقفیت نہیں ہے، وہ فیض کی نظم پر پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔'

'Ignorant people propagate on Faiz's poem'
'جاہل افراد فیض کی نظم پر پروپیگنڈہ پھیلا رہے'

By

Published : Jan 8, 2020, 8:11 AM IST

کانگریسی رہنما راشد علوی ریاست اترپردیش کے رامپور پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ جاہل ہیں وہ فیض جیسے انتہائی سیکولر شاعر پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'فیض کی جس نظم کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ حکومت پاکستان کے خلاف انہوں نے لکھی تھی۔'

'جاہل افراد فیض کی نظم پر پروپیگنڈہ پھیلا رہے'

راشد علوی نے کہا کہ 'جو لوگ فیض کی نظم کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دراصل پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں، جو اردو جانتے نہیں ہیں اور جو جاہل ہیں وہ اس طریقہ کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔'

فیض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'فیض احمد فیض انتہائی سیکولر آدمی تھے۔ دنیا بھر میں ان کی عزت ہے اور جو نظم انہوں نے لکھی تھی وہ اس وقت کی پاکستان میں ضیاء الحق حکومت کے خلاف تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details