شوہر نے بیوی کا قتل کردیا - پورے معاملہ کی باریکی سے تفتیش کی
اترپردیش کے ہردوئی میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔
اس شخص نے اپنی بیوی کا قتل صرف اس لیے کیا کیونکہ بیوی نے اسے کھانا دیر سے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری کرشنا نامی شخص رات گھر پہپنچا اور اس کی بیوی پونم کو کھانا دینے کے لئے کہا، اس دوران کھانا لانے میں بیوی نے دیر کردی جس پر وہ برہم ہوگیا اور اس نے پونم کا قتل کردیا۔
قتل کے بعد اس نے نعش کو قریب میں واقع کھیت میں دفن کردیا، اور کسی کو اس پر شک نہ ہو اس لیے اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی لاپتہ ہے۔
اس کے بعد پولیس نے پورے معاملہ کی باریکی سے تفتیش کی جس میں یہ معلوم ہوا کہ اسی آدمی نے اپنی بیوی کا قتل کیا ہے، جس کے بعد قاتل کرشنا کو پولیس نے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔