اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیوی کی فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے کی وجہ سے شوہر گرفتار - جہیز کی وجہ سے بیوی سے نارض

ضلع اعظم گڑھ کے مینھ نگر میں جہیز نہ ملنے کی وجہ سے ناراض شوہر فیسبک پر اپنی اہلیہ کا فرضی آئی ڈی بنا کر اسی کی فحش تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے لگا تھا۔

Husband arrested for posting pornographic videos of wife in mehnagar
بیوی کی فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے کی وجہ سے شوہر گرفتار

By

Published : May 30, 2020, 11:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے مینھ نگر میں ایک شوہر نے جہیز نہ ملنے کی وجہ سے اپنی اہلیہ کے نام پر سات جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر اسی کا فحش ویڈیوز وائرل کرنے لگا۔

بیوی کی فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے کی وجہ سے شوہر گرفتار

اس کے علاوہ شوہر نے اپنی بیوی کا نمبر اپنے دوستوں میں تقسیم کرکے ان سے فحش باتیں کرواتا تھا، اہلیہ کی جانب سے رپورٹ درج کروانے کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے کارروائی کررہی ہے۔

دراصل لڑکی کی شادی دو سال قبل ضلع جون پور کے چندوک تھانے علاقے کے جتیندر پرتاپ سے ہوئی تھی۔

شادی میں جہیز کے طور پر جے سی بی نہ ملنے پر جیتندر اپنی اہلیہ سے ناراض رہتا تھا اور روزآنہ مار پیٹ کرتا تھا، جس کی وجہ سے لڑکی اپنے شوہر کی پریشانی سے تنگ آکر اپنے گھر چلی گئی۔

جس کے بعد شوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے نام سے فیس بک آئی ڈی بنا کر فیس بک پر فحش ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنا شروع کردیا اور اس کے علاوہ وہ اپنی اہلیہ کا نمبر بھی اپنے دوستوں میں تقسیم کرکے فحش باتیں کراتا تھا۔

جس کی وجہ سے پریشان شادی شدہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ وہیں دوسری جانب مہاراج گنج کوتوالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ بھی بتایا کہ اس کی بیٹی کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر فحش تصاویر پوسٹ کی جارہی ہیں۔جس کے بعد پولیس نے سائبر ٹیم کی مدد سے دونوں کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پروفیسر تروینی سنگھ نے کہا کہ خواتین کے خلاف ایسی شکایات کا فوری نوٹس لیا جاتا ہے۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران ، پولیس نے دو درجن سے زائد جعلی آئی ڈی اور ایسے لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں فحش تصاویر اور ویڈیوز ہیں۔اس کے علاوہ ان کی ٹیم مسلسل سوشل میڈیا پر نگرانی کر رہی ہے۔ ایسے ناپسندیدہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details