اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش: سینکڑوں گاؤں سیلاب کی زد میں، راحت رسانی کا کام جاری - سیلاب کے ضمن میں لگاتار مانیٹرنگ

اتراکھنڈ، نیپال اور میدانی علاقوں میں رک رک کر ہو رہی بارش کی وجہ سے اترپردیش میں سیلاب سے 16 اضلاع کے 902 گاؤں متاثر ہیں۔

سینکڑوں گاؤں سیلاب کی زد میں، راحت رسانی کا کام جاری
سینکڑوں گاؤں سیلاب کی زد میں، راحت رسانی کا کام جاری

By

Published : Aug 21, 2020, 10:55 PM IST

ریاست میں شاردا ندی، پلیا کلا (لکھیم پور کھیری) شاردا بیراج (لکھیم کھیری) راپتی ندی بیراج (شراوستی) سریو (گھاگھرا) ندی ایلگن برج (بارہ بنکی) میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ اترپردیش کے راحت کمشنر سنجے گوئل نے بتایا کہ ریاست میں سیلاب سے 16اضلاع کے 902گاؤں متاثر ہیں۔ شاردا ندی، شاردا بیراج، راپتی ندی، سریو اور گھاگھرا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

اترپردیش: سینکڑوں گاؤں سیلاب کی زد میں، راحت رسانی کا کام جاری

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب متاثرہ اضلاع کے افسران کو باندھوں پر لگاتار پٹرولنگ کرنے کے ساتھ ساتھ باندھوں میں کٹان کی حالت پر اچکتی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دئیے ہیں کہ آلودہ پانی سے ہونے والے وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ضروری اقدام کئے جائیں۔ان امراض کے علاج کے لئے کارگردواؤں کا وافر اسٹاک بھی یقینی بنایا جائے۔ مویشیوں کے خوراک کے لئے چارہ، بھوسا وغیرہ کی وافر مقدار میں انتظامات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

سنجے گوئل نے بتایا کہ ریاست میں موجودہ وقت میں سبھی باندھ محفوظ ہیں۔ سیلاب کے ضمن میں لگاتار مانیٹرنگ کا کام کیا جارہا ہے۔ کہیں بھی کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔ ریاست کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے این ڈی آر ایف کی 15ٹیمیں اور ایس ڈی آر ایف و پی اے سی کی سات ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1 ہزار 86کشتیاں سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائی گئی ہیں۔سیلاب/ژالہ بار ی سے نمٹنے کے لئے بچاؤ و راحت انتظام کے ضمن میں تفصیلی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ کنبوں کے کھانے کے کٹ تقسیم کرائے جارہے ہیں۔ اس کٹ میں 17اقسام کی اشیاء جس میں آٹا، چاول، آلو، لائی، بھونا چاول، ارہر دال، نمک، ہلدی، مرچ، دھنیا، کیروسین، موم بتی، ماچس، بسکٹ، ریفائنڈتیل، نہانے کے صابن وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

سیلاب سے حالات سنگین، حکومت محض رسم ادائیگی تک محدود: اکھلیش

سنجے گوئل نے بتایا کہ سیلاب سے مقابلے کے لئے ریاست میں 373 راحت کیمپ اور 784 سیلاب چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ریاست کے 16 اضلاع امبیڈکرنگر، ایودھیا،اعظم گڑھ، بہرائچ، بلیا، بارہ بنکی، بستی، دیوریا، فرخ آباد، گونڈہ، گورکھپور، کشی نگر، لکھیم پور کھیری، مئو، سنت کبیر نگر اور سیتا پور کے 902 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details