سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کو ’’ایمانداری‘‘ کے ساتھ پی ایم کیئرز فنڈ کو ’’پبلک کیئر فنڈ‘‘ میں تبدیل کرنا چاہئے اور طلبا کے لیے آن لائن تعلیم کے لیے انتظامات کیے جانے چاہئیں۔
اکھلیش یادو نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’انتخابی ریلیوں کے دوران لاکھوں ایل ای ڈی ٹی وی (LED TV) نصب کرنے والی موجودہ (مرکزی) حکومت کے پاس کیا طلباء اور اساتذہ کے لیے آن لائن درس و تدریس کے انتظامات کے لیے فنڈز مہیا نہیں۔‘‘
ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’بھاجپا حکومت کو ایمانداری کے ساتھ پی ایم کیئرز فنڈ کو پبلک کیئر فنڈ میں تبدیل کرکے ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے۔‘‘