اردو

urdu

ETV Bharat / city

’اگرعوام اور پارٹی چاہے گی تو اسمبلی انتخاب لڑوں گا‘ - holi milan program held in rampur

بی ایس پی حکومت کے سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں انتخاب لڑنے کے متعلق کہا کہ اگر کانگریس پارٹی اور رامپور کی عوام چاہے گی تو وہ رامپور شہر کی سیٹ سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

holi milan program held in rampur
رامپور میں ہولی ملن پروگرام کا انعقاد

By

Published : Mar 30, 2021, 6:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہولی ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی ایس پی حکومت کے سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی کانگریس پارٹی اور رامپور شہر کی عوام چاہے گی تو وہ 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں رامپور شہر سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔

رامپور میں ہولی ملن پروگرام کا انعقاد

انہوں نے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خاں پر کاروائیوں کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ظلم اور جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں، ہولی ملن تقریب کے موقع پر نوید میاں بی جے پی کیمپ میں بھی پہنچے جہاں انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details