مشہور شاعر منور رانا کی جانب سے افغانستان پر دیے گئے بیان کے خلاف جمعہ کو لکھنئو کے حضرت گنج تھانہ میں ہندو مہا سبھا کے قومی ترجمان نے معاملہ درج کرایا ہے۔
میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ہندو مہا سبھا کے قومی ترجمان شیشیر چترویدی نے کہا کہ منور رانا کے بیان سے ہندو سماج میں کافی غصہ ہے۔ ہندو سماج اس بیان بازی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کر رہا ہے۔