اردو

urdu

ETV Bharat / city

'غریبوں اور حاجت مندوں کی مدد کریں - کورونا وائرس کی مہلک وبا

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا آج پانچواں دن ہے جس کی وجہ سے غریبوں، ضرورتمندوں، بے گھر افراد اور مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔

mufti banaras abdul batin
mufti banaras abdul batin

By

Published : Mar 30, 2020, 9:12 PM IST

Updated : Mar 31, 2020, 10:55 AM IST

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا آج پانچواں دن ہے جس کی وجہ سے غریبوں، ضرورتمندوں، بے گھر افراد اور مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔

مفتی عبدالباطن

ایسے میں بیشتر افراد کے پاس کھانے کے لیے سامان نہیں ہیں۔

وہیں فلاحی و سماجی تنظیمیں سامنے آئی ہیں اور بڑھ کر مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس بابت مفتی بنارس عبدالباطن صاحب نے اعلان کیا ہے کہ فلاحی و سماجی تنظیمیں غرباء، حاجت مندوں، مسافروں اور بے گھر افراد کی کشادہ قلبی کے ساتھ مدد کریں۔

انہوں نے بتایا کہ امداد کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے ابتدا سے جاری ہو گیا تھا اور مسلسل یہ سلسلہ جاری رہے گا لیکن اس پیمانے پر حاجت مندوں کی ضرورتیں پوری نہیں ہو پا رہی ہیں۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اپیل کی ہے کہ غریبوں، ضرورتمندوں اور حاجت مندوں کی امداد کے لیے رمضان کا انتظار نہ کریں بلکہ زکوٰۃ و صدقات نکال کر ایسے افراد کی مدد کریں۔

انہوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ بیشتر گھروں کو کھانے پینے کے سامان کے علاوہ پیسوں کی بھی سخت ضرورت ہے، ایسے میں سماجی کارکنان اور فلاحی تنظیم اور عوام کو چاہیے کہ لوگوں کے گھروں تک نقد رقم بھی پہنچائیں۔

انہوں نے خصوصی طور سے بنارس کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھر کے ارد گرد کا جائزہ لیں تاکہ کوئی بھوکا نہ سو پائے۔

Last Updated : Mar 31, 2020, 10:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details