اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پروفیشنل ہیلتھ کیئرز تیار کرنے کے لیے حکومت کی منفرد پہل

کووڈ-19 کی ممکنہ لہر سے قبل پروفیشنلز ہیلتھ کئیر کی کمی کو دور کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے منفرد پہل کی ہے۔ اس کے لیے وزیراعظم کوشل وکاس مشن کے تحت ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ پاس نوجوانوں کو تین ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ تاکہ دوردراز کے علاقوں میں پروفیشنلز ہیلتھ کیئرز کی کمی نہ ہو۔

پروفیشنل ہیلتھ کئیر تیار کرنے کے لئے حکومت کی منفرد پہل
پروفیشنل ہیلتھ کئیر تیار کرنے کے لئے حکومت کی منفرد پہل

By

Published : May 30, 2021, 9:10 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 120 طلبہ جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ، ہوم ہیلتھ ایڈ، جی ڈی اے (کریٹکل کئیر)، پھیلوبوٹمسٹ، ایمرجنسی میڈکل ٹیکنشین بیسک اور میڈکل اکیوپمینٹ ٹیکنالوجی اسسٹنٹ جیسی ٹریڈ میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔

پروفیشنل ہیلتھ کئیر تیار کرنے کے لئے حکومت کی منفرد پہل

ان تمام چھ ٹریڈرس کے لیے داخلہ کا عمل جاری ہے۔ ہائی اسکول انٹرمیڈیٹ پاس 18-35 برس کے طلبہ اس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ تمام طلبہ کے انتخابات کے بعد ان کی ٹیکہ کاری ہوگی۔ اس کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ ایک ماہ کی ٹریننگ آئی ٹی آئی میں ہوگی۔ اس کے بعد 2 ماہ کی آن جاب ٹریننگ ہوگی۔ حکومت کی اس پہل سے معاشرے کو فائدہ ہوگا۔ اس سے دور دارز کے علاقوں میں پروفیشنلز ہیلتھ کی کمی تو دور ہوگی ہی، ساتھ ہی بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details