اردو

urdu

By

Published : Apr 17, 2020, 7:52 PM IST

ETV Bharat / city

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ کا جشنِ ولادت

سلطان الشہداء فی الہند حضرت سید سالار مسعود غازی رحمتہ اللہ علیہ کے جشن ولادت کے مبارک موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی رہ کر ایصال ثواب اور چراغاں کر کے اپنی عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا۔

Hazrat Syed Salar Masood Ghazi 1036th birthday Celebration
حضرت سید سالار مسعود غازیؒ کا جشنِ ولادت

معروف بزرگ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کے 1036 ویں جشن ولادت کے موقع پر سبھی عقیدت مندوں نے حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے اور انتظامیہ کی اپیل پر آج اپنے گھروں پر رہ کر ایصال ثواب و چراغاں کر کے اپنی عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا۔

ویڈیو

آج کے دن جہاں درگاہ شریف احاطے میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی، وہیں لاک ڈاؤن کے مدنظر پوری درگاہ میں سنّاٹا چھایا ہوا ہے۔ صرف خدام و انتظامیہ کے مخصوص افراد نے حسب معمول درگاہ شریف میں چراغاں اور فاتحہ خوانی و ایصال ثواب وغیرہ کا اہتمام کیا۔

درگاہ شریف شاہی مسجد کے امام نے کہا کہ یہ آستانہ ہندو مسلم یکجہتی کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں ہر برس لاکھوں افراد بلاتفریق اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف صوبوں سے آتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں، ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد اس وباء سے متاثر ہیں جس سے حفاظت کے مدنظر ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لیے عوام اپنے گھروں میں رہ کر اس وائرس کی چین کو توڑیں اور اس وبا سے نجات حاصل کریں۔'

مولانا نے ان تمام عقیدت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لاک ڈاؤن کا خیال رکھتے ہوئے صاحب مزار کے جشن ولادت کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کر کے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا اور درگاہ کمیٹی کا تعاون کیا۔

اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ، عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، عظمت اللہ گرداور، محمد تاج، سید علی، مقصود راعینی،علیم الحق، محفوظ الرحمن، محمد اسحاق عرف مجن، کاصف اور جیلانی کے علاوہ تمام خدام حاضر رہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details