نیشنل الائنس فار دلت ہیومن رائٹس (این اے ڈی ایچ آر) نے قومی خواتین کمیشن سےاس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی والمیکی سماج کی ہریانہ یونٹ نے آج حصار ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ سے وزیراعظم کو ایک میمورنڈم بھیج کر واقعہ پرسخت اشتعال کا اظہار کیا اور ملزمین کو گرفتارکر کے سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی والمیکی دھرم سماج کے ہریانہ ریاستی سکریٹری دیپک برٹ نے متاثرہ کے لواحقین کی معاشی حالت کے پیش نظر کم از کم 50 لاکھ روپے کی اقتصادی مدد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری طرف، این اے ڈی ایچ آر کنوینر رجت کلسن نے قومی خواتین کمیشن کو خط لکھ کر متاثرہ کے کنبے کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے'۔
رجت کلسن نے خواتین کمیشن کو خط لکھ کر ان سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ' اس معاملے میں جانچ فوراً مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) یا کسی دوسری ریاست کی خصوصی ٹیم سے کرائی جائے اور مقدمہ کو اترپردیش سے باہر دہلی کی عدالت میں منتقل کیا جائے۔