یوگی حکومت نے کہا کہ' اس واقعے کے بہانے کچھ میڈیا اہلکار اور سیاسی پارٹیاں ذات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کو کوشش کررہے ہیں'۔ انتظامیہ کو اس بات کی خفیہ معلومات تھی کہ بڑی تعداد میں کچھ سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اور کچھ شر پسند عناصر جمع ہونے لگے تھے۔ صبح ذات پات پر مبنی تشدد بھڑک سکتا تھا اور سماجی بھائی چارہ بگڑ سکتا تھا۔ اس لئے متاثرہ کے گھروالوں کی رضامندی کے بعد لاش کی پورے رسم و رواج کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
اترپردیش حکومت نے ہاتھرس معاملے کی سماعت سے پہلے ہی بغیر نوٹس کے اپنی جانب سے منگل کی صبح ایک حلف نامہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ ہاتھرس معاملے کے بہانے ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے سوشل میڈیا، ٹی وی اور پرنٹ میڈیا پر جارحانہ مہم چلائی گئی۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ کچھ میڈیا اہلکار اور سیاسی پارٹیوں کے لوگ ہاتھرس معاملے کے بہانے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ذات پات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔