کورونا وائرس سے نجات کے لئے آج سے ملک میں ویکسنیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ آج پہلے مرحلے میں کورونا کے ٹیکے طبی خدمات سے جڑے افراد کو لگائی گئیں۔ رامپور میں کورونا ویکسنیشن کا جب آغاز ہوا تو پہلی ویکسن رامپور ضلع ہسپتال میں اپنی طبی خدمات انجام دینے والے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ہرونش کمار مترا کو لگائی گئی۔ اس طرح وہ ضلع کے پہلے ایسے شخص بن گئے جنہوں نے سب سے پہلے یہ ویکسین لگوائی۔
کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر ہرونش کمار مترا کافی پرجوش نظر آئے۔ ای ٹی وی بھارت سے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کہ ضلع میں پہلی ویکسن ان کو لگی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کورونا کے خاتمے کے لئے اس ویکسین کو ضرور لگوائیں۔