اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہردوئی: سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے ایس آئی کی موت

اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے ملاواں علاقے میں ہفتہ کو ایک تیز رفتار کار کے کھائی میں پلٹ جانے سے آئی ٹی بی پی کے سب انسپکٹر کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

Hardoi: SI of ITBP killed in road accident
ہردوئی:سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے ایس آئی کی موت

By

Published : Sep 5, 2020, 3:53 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی سے وابستہ سبھی لوگ اتراکھنڈ سے کانپور ڈیوٹی جوائن کرنے جارہے تھے کہ صبح تقریبا چھ بجے ملاواں کوتوالی علاقے میں کٹرا بلہور شاہراہ پر گوری چوراہے کے نزدیک کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پھاؤڑے سے حملہ کر کے بیوی کا قتل

انہوں نے بتایا کہ کار میں آئی ٹی بی پی کے چار جوان اور ڈروائیور سوار تھے ۔کارڈرائیور کو اچانک جھپکی آجانے کی وجہ سے تیز رفتار کار نیچے کھائی میں جاکر پلٹ گئی۔حادثے کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے کار سوار سبھی زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ ہستپال بھیجا جہاں دوران علاج ایس پی پرتاپ سنگھ کی موت ہو گئی جبکہ زخمی پدم سنگھ،پرمود سنگھ، راکیش سنگھ اور ڈرائیور اجے تیواری کا علاج چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details