ریاست اتر پردیش کے ضلع ہر دوئی میں تنخواہ بڑھائے جانے کی ڈیمانڈ کو لے کر بینک ملازموں نے سینٹرلبینک آف انڈیا کے باہر احتجاج کیا۔
اطلاع کے مطابق گذشتہ دو دنوں کی اسٹرائک اور ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد بینک مینیجمنٹ اور یونین کے درمیان بات چیت میں لاپرواہی برتنے کو لے کر بینک ملازم تین دن کی اسٹرائیک کی تیاری میں جٹ گئے ہیں۔
سینٹرل بینک آف انڈیا کے باہر آج تمام بینک ملازمین نے احتجاج کر اپنی تنخواہ بڑھائے جانے کی مانگ کی اور بینکوں میں نئی نوکریوں پر لوگوں کو رکھنے کی بات کہی ہے۔