اردو

urdu

ETV Bharat / city

گرونانک یاترا بارہ بنکی پہنچی، شاندار استقبال - پہنچی

اترپردیش پنجابی اکادمی کی جانب سے گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر شروع کی گئی پہلی 'شری گرونانک یاترا' آج بارہ بنکی پہنچی۔ یہاں پہنچنے پر یاترا کا سکھوں کے ساتھ مسلم طبقے کے لوگوں نے بھی گرم جوشی سے استقبال کیا۔

گرونانک یاترا بارہ بنکی پہنچی، شاندار استقبال

By

Published : Jul 9, 2019, 9:56 PM IST

اترپردیش حکومت کی جانب سے نومبر میں گرونانک کی سال گرہ کے 550 برس پورے ہونے کے موقع پر یوپی پنجابی اکادمی کی جانب سے شری گرونانک سندیش یاترا نکالی جا رہی ہے۔ یہ پہلی یاترا ہے جو کانپور سے ایودھیا تک جائے گی۔

گرونانک یاترا بارہ بنکی پہنچی، شاندار استقبال

اس یاترا کی خاص بات یہ ہے کہ سکھوں کے مذہبی رہنما گرونانک نے اپنی زندگی میں جن مقامات کا دورہ کیا تھا، یہ یاترا ان مقامات سے گزر کر گرونانک جی کی تعلیمات اور ان کے پیغامات کو عام کرے گی۔

کانپور سے شروع ہوئی یہ یاترا آج بارہ بنکی پہنچی۔ یہاں اس یاترا کا مسلمانوں نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور سماجی ہم آہنگی کا ثبوت پیش کیا۔ یاترا گرودوارا تک پہنچنے کے بعد آیودھیا کے لیے روانہ ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details