اردو

urdu

By

Published : May 5, 2020, 10:54 AM IST

ETV Bharat / city

یو پی میں کورونا وائرس کے بڑھتےقدم

اترپردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 64 اضلاع میں اب تک کورونا وائرس سے 2766 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 50 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Growing corona virus in UP
یو پی میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں 121 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

آگرہ میں سب سے زیادہ 628، کانپور شہر میں 266، دارالحکومت لکھنؤ میں 226، سہارنپور میں 205، نوئیڈا میں 180، فیروزآباد میں 158،میرٹھ میں 139، مراد آباد میں 116، غازی آباد میں 94، بنارس میں 64، بلند شہر میں 55، رائے بریلی میں 44، بجنور میں 34، سیتا پور میں 20 کیسز ہیں۔ اترپردیش میں کورونا وائرس صوبہ کے 64 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی تعداد 2766 ہو گئی ہے۔ صوبے میں اب تک 802 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

یو پی میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم

آگرہ سے 113، غازی آباد سے 50، نوئیڈا سے 102، میرٹھ سے 53، وارانسی سے 10، دارالحکومت لکھنؤ سے 71، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی ڈسچارج ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 50 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے لیے اب تک کل 98300 سیمپل بھیجے گئے ہیں، جن میں 94682 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جبکہ 852 لوگوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جبکہ 10970 لوگوں کو انسٹیوشنل کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

یو پی میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم

یوپی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن بڑا مسئلہ ان لوگوں کے وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے، جو دوسری ریاستوں سے مزدور اپنے گھروں کے لئے آ رہے ہیں۔ اگر یہاں پر تھوڑی بھی لاپرواہی ہوگئی تو کورونا وائرس گاؤں دیہاتوں میں بھی پھیل سکتا ہے، جس پر قابو پانا بہت مشکل ثابت ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details