ریاست اترپردیش میں آوارہ جانوروں سے نجات پانے کے لیے یوگی حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت اب آوارہ جانوروں کی دیکھ ریکھ کسانوں کے ذمہ کرنا چاہتی ہے.
آوارہ جانوروں کے لیے یوگی حکومت کی نئی حکمت عملی - کسانوں کو فی جانور 900 روپے بطور اجرت دی
ریاست اترپردیش میں حکومت کی جانب سے آوارہ جانوروں کی دیکھ ریکھ کرنے والے کسانوں کو ہر مہینے 900 روپے بطور اجرت دیا جائے گا۔
اترپردیش کے کابینی وزیر برائے ڈیری ڈیولپمنٹ انل راج بھر نے کہا کہ 'آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کے عوض میں کسانوں کو نقد رقم ادا کی جائے گی۔'
کابینی وزیر برائے ڈیری ڈیولپمنٹ انل راج بھر نے اعلان کیا کہ 'آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کر نے والے کسانوں کو فی جانور 900 روپے بطور اجرت دی جائے گی۔'
مئو میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران انل راج بھر نے غریبوں کو مکان و بیت الخلا کی تعمیر کے لیے چیک بھی تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ کابینی وزیر برائے ڈیری ڈیولپمنٹ انل راج بھر ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مئو ریلی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں.
TAGGED:
آوارہ جانوروں کے لیے