اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تعلیم کے ساتھ کھیل کود نئے خیالات کو جنم دیتی ہے' - سرکاری پرائمری اسکولوں میں سمر کیمپ کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں سمر کیمپ کا انعقاد۔

سرکاری پرائمری اسکولوں میں سمر کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 29, 2019, 9:32 PM IST

اب ریاست اترپردیش کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا بھی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ کھیل کود سے لطف اندوز ہورہے ہیں، کیونکہ سرکاری پرائمری اسکولوں میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں طلبا و طالبات اپنے فن کا خوب مظاہرہ کررہے ہیں، اور دلچسپی دکھا رہے ہیں، جو ایک روشن مستقبل کی واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ ویڈیو
واضح رہے کہ اترپردیش کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں پہلی بار سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسکولز یکم جولائی کی بجائے 25 جون سے ہی شروع ہو گئے۔ سمر کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں بچوں کی دلچسپی کے مطابق انہیں کھیل میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔ جہاں طلبا و طالبات نے فٹبال، کیرم، کرکٹ اور رنگولی سمیت دیگر کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ سمر کیمپ پرائمری اسکول طلبا کے لیے ایک منفرد تجربہ رہا۔

سرکاری پرائمری اسکولوں کی اس نئی پیش رفت سے مقامی لوگ کافی خوش ہیں، اور اس پہل کو خوب سراہنا کرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details