اردو

urdu

ETV Bharat / city

حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے: اکھلیش - ژالہ باری

اکھلیش یادو نے مرکزی بجٹ برائے سال 2021-22 اور زرعی قوانین کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے:اکھلیش
حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے:اکھلیش

By

Published : Feb 6, 2021, 7:59 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کرکے ’’بی جے پی حکومت اپنے اڑیل رویہ کا مظاہرہ کررہی ہے۔‘‘

کھلیش یادو کے مطابق ’’مبینہ زرعی اصلاحات سے متعلق تینوں زرعی قوانین کی وجہ سے کسانوں کا مستقبل تاریکی میں کھو جائے گا۔ کسانوں کی آنے والی نسلوں کے سامنے کالا اندھیرا چھانے والا ہے۔ بی جے پی نے اپنے اور کسانوں کے درمیان دیوار کھڑی کرکے جمہوریت کی روح کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ حکومت عوام کے لئے ہوتی ہے عوامی مفاد کو نظر انداز کرنے والی حکومت عوام کی نہیں ہوسکتی۔‘‘

مزید پڑھیں:کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر چار میٹرو سٹیشن بند

'حقوق انسانی کا تحفظ ضروری ہے'

یادو نے مزید کہا کہ کئی اضلاع میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے گیہوں، سرسوں اورآلو کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ’’کسانوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے بی جے پی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت کو زرعی نقصانات کی تلافی کرنی چاہئے۔‘‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’عوام کو گمراہ کرنے کے لئے بی جے پی ایک نئی مہم چلا رہی ہے جس کے تحت بی جے پی کے ذمہ داران بجٹ کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عوام بجٹ سے پوری طرح مایوس ہو چکی ہے، کسان اور نوجوان بے حد پریشان ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details