اردو

urdu

ETV Bharat / city

گونڈہ: ملکیت تنازع میں بیٹے نے باپ کا کیا قتل - ملکیت کی تقسیم

اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے اٹیا تھوک علاقے میں ایک بیٹے نے ملکیت کی تقسیم کے سلسلے میں ہوئی کہا سنی کے درمیان اپنے بزرگ باپ کا قتل کر دیا۔

SON KILLS FATHER
گونڈہ:ملکیت تنازع معاملے میں بیٹے نے باپ کا کیا قتل

By

Published : Sep 7, 2020, 6:38 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ منورما گاؤں باشندہ موہر منی (70) اور اس کے بیٹے اجے کے درمیان کل رات ملکیت کی تقسیم کے سلسلے میں کہا سنی ہوگئی تھی۔ بات بڑھنے پر اجئے نے والد اور چھوٹے بھائی برجیندر پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نازک حالت میں موہر منی کی ضلع اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔ زخمی برجیندر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے قتل کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details