لکھنؤ میں بدھ کے روز گولف کلب کے ذریعہ وزیراعلیٰ کووڈ کیئر فنڈ میں 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی ہے۔ گولف کلب کے صدر آئی اے ایس آفیسر مدیقول سنگھل اور سکریٹری رجنیش چوپڑا نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ہے۔
لکھنؤ: گولف کلب کی جانب سے سی ایم کیئر فنڈ کو 50 لاکھ روپے - گولف کلب نے 50 لاکھ یوگی کو دیا
یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع گولف کلب نے سی ایم کووڈ کیئر فنڈ میں امداد فراہم کی ہے۔ سی ایم یوگی کو گولف کلب کے صدر اور سکریٹری نے 50 لاکھ روپے کا چیک سونپا ہے۔
![لکھنؤ: گولف کلب کی جانب سے سی ایم کیئر فنڈ کو 50 لاکھ روپے golf-club-donated-fifty-lakhs-rupees-to-covid-care-fund-in-lucknow](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6811495-80-6811495-1587019089878.jpg)
لکھنؤ: گولف کلب کی جانب سے سی ایم کیئر فنڈ کو 50 لاکھ روپے
واضح رہے کہ یوگی حکومت نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے سی ایم کووڈ کیئر فنڈ قائم کیا ہے۔ سی ایم یوگی نے ریاست کی عوام اور دیگر افراد سمیت تاجروں سے اس فنڈ میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے تحت سرکاری محکمے، سماجی تنظیمیں اور عام لوگ بھی کووڈ کیئر فنڈ کو اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔
وہیں لکھنؤ میں آج تین نئے مریضوں میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ تین نئے مریضوں میں کے جی ایم یو کے ذریعہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ سی ایم او سے موصولہ اطلاع میں ایک مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔