ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور کی ضلع انتظامیہ نے مائک سے اذان اور سحری کے اعلان پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نماز تو صحیح اذان پر پابندی کیوں ؟ : وزیر اعلی کو مکتوب آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن قبل اذان پر پابندی کے معاملے کو بڑھتا دیکھ ڈی ایم نے میٹنگ کر کے اعلان کیا کہ' سحری اور مغرب کی اذان مائک سے دی جائے گی لیکن بعد میں وہ اپنے ہی فیصلے سے مکر گئے'۔
نماز تو صحیح اذان پر پابندی کیوں ؟ : وزیر اعلی کو مکتوب اس تعلق سے اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئر مین شاہنواز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ غازی پور پولیس اور ضلع انتظامیہ کا یہ عمل غیر مناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مدنظر سماجی فاصلے کے لیے مساجد میں باجماعت نماز کی پابندی تو ٹھیک ہے، جس کا سبھی مسلمان سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ کیونکہ باجماعت نماز ادا کرنے میں ایک جگہ لوگ جمع ہوتے ہیں اور اِس سے سوشل ڈسٹنسینگ کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ مسلم سماج اس میں پورا تعاون کر رہا ہے۔
حالانکہ یو پی حکومت کے جانب سے ایسا کوئی فرمان جاری نہیں ہوا، جس میں مائک سے اذان پر پابندی عائد کی گئی ہو۔
غازی پور سے پارلیامان رکن افضال انصاری نے وزیر اعظم کے نام مکتوب ارسال کیا ہےکہ' پہلے 21 اپریل کو غازی پور ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میں لاک ڈاؤن کے سبب مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگادی، جسے سبھی لوگوں نے مان لیا۔لیکن اب اچانک سے 24 اپریل کو مساجد سے اذان پر پابندی عائد کر دی گئی۔
افضال انصاری نے خط میں لکھا کہ 'اذان پر پابندی کی وجہ سے رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ میں روزہ داروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے بہت سارے لوگوں نے ہمیں فون کرکے اس معاملے کو آپ کی جانکاری میں لانے کی درخواست کیا ہے۔'
اسی طرح سے ضلع شراوستی کے بھنگا سیٹ سے ایم ایل اے محمد اسلم راعینی نے یو پی اپر چیف سیکریٹری کو خط لکھا جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ غازی پور ڈی ایم مساجد میں اذان پر روک لگا دیا ہے۔
حالانکہ محمد اسلم راعینی نے اپنے خط میں کہا کہ میں وہاں کے ڈی ایم کو اچھے سے جانتا ہوں وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ ضرور اس میں ایس ڈی ایم، سی او، کوتوال کی شرارت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کیا ہے کہ "جلد ہی اس کی تحقیقات کروا کر فوراً اذان پر لگی پابندی کو ہٹائی جائے رمضان المبارک کے موقع پر اترپردیش کے کئی اضلاع سے اس طرح کی خبریں آرہی ہیں کہ وہاں کے افسران نے بنا کسی تحریری حکم نامہ کے اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔
دیکھنا ہوگا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملے پر کیا کہتے ہیں؟ ابھی تک یو پی حکومت کی جانب سے کوئی بیان اذان کے متعلق نہیں آیا۔