ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران جوئے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جواریوں نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا، لیکن پولیس بھی جوئے کی واردات پر نکیل کسنے کے لئے مکمل طور پر مستعد ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن سے اب تک پولیس نے ضلع بھر سے سیکڑوں جواریوں کو گرفتار کیا ہے اور جوئے کی رقم بھی برآمد کی ہے۔
بارہ بنکی پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی کے مطابق انہیں قبل میں یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مہاجر مزدوروں کی آمد کے سبب یہاں کی عوام تفریح کے لئے جوئے کی جانب راغب ہو سکتی ہے۔