جواہر نودئے ودیالیہ گوری گنج کے احاطے میں منعقد پروگرام میں ہفتہ کو 373کروڑ روپئے کی پانچ پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد Gadkari lays foundation of Highway projects in UP رکھنے کے بعد گڈکری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش Atal Bihari Vajpayee birth anniversary کو آج ’سشاسن دیوس‘ کے طورپر منایا جارہا ہے۔واجپئی نے وزیر اعظم گرام سڑک اسکیم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ملک کے گاؤں کو اہم شاہراہوں سے جوڑا گیا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ’ ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے۔ اور گوری گنج کی سر زمین سے 720.18کروڑ کے اخراجات سے 46کلو میٹر لمبے ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ اس کے علاوہ 16.41 کروڑ کے اخراجات والے چار پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: