اردو

urdu

بلند شہر: خوفناک سڑک حادثہ، تین خواتین سمیت چار ہلاک

By

Published : Mar 29, 2021, 10:23 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کوتوالی دیہی علاقہ میں پیر کی شام بلند شہر۔ سکندرآباد شاہراہ پر خوفناک سڑک حادثے میں ایک پک اپ وین میں سوار ایک لڑکے اور تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔

بلند شہر: خوفناک سڑک حادثہ، تین خواتین سمیت چار ہلاک
بلند شہر: خوفناک سڑک حادثہ، تین خواتین سمیت چار ہلاک

اس تعلق سے بلند شہر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ' خان پور کے علاقہ جادول گاؤں کا ایک کنبہ سکندرآباد جانے کے لئے ایک پک اپ وین میں سوار تھے۔ ان کے علاوہ گاؤں کے کچھ اور لوگ بھی گاڑی پر سوار ہوئے۔

بلند شہر: خوفناک سڑک حادثہ، تین خواتین سمیت چار ہلاک

انہوں نے بتایا کہ مہندرا پک اپ ڈرائیور نے نیشنل ہائی وے 91 پر شام ساڑھے چار بجے اچانک گاؤں چندیرو سے سکندرآباد جانے کیلئے اچانک یو ٹرن لیا اور اسی دوران ایک تیز رفتار کار پک اپ وین سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں چندیرو کے رہنے والے ہیرا کی اہلیہ 35 سالہ پونم اور اس کا تین سالہ بیٹا کرشنا، گنگا چرن کی 26 سالہ اہلیہ ششی اور مہندر کی 55 اہلیہ کرن کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دونوں گاڑیوں میں موجود تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ' زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details