راہگیروں کی مدد سے ملبے میں پھنسے مزدوروں کو باہر نکال کر بجنور کے ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اسے میرٹھ ریفر کیا گیا۔
زیر تعمیر مکان کا حصہ گرا، چار زخمی - چار مزدور زخمی
ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں زیرتعمیر دو منزلہ مکان کی چھت کا لینٹر اچانک نیچے جا گرا، جس کی وجہ سے وہاں کام کر رہے چار مزدور لینٹر کے ملبے میں دب گئے۔
مکان کا حصہ گرا، چار زخمی
بجنور کے نگینہ کے پہاڑی دروازے علاقے میں دوپہر کے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ سرکاری ڈاکٹر کے مطابق 'چار مزدور زخمی حالت میں ہسپتال میں آئے ہیں، جس میں سے ایک مزدور کی حالت نازک ہے، جسے میرٹھ ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے'۔