ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے پیاگپور کے سابق ممبر اسمبلی مکیش سریواستو نے کلکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار کو میڈیکل سامان عطیہ کیا ہے۔
میڈیکل سامان میں ٹریپل لیئر ماسک 5000 عدد، اسٹرائلیزڈ گلوس 1000 جوڑی، این-95 ماسک 500 عدد، اسٹرالائزڈ شوکور 2000 عدد، ہیند سینیٹائزر 500 ایم ایل کی 168 شیشی، پی.پی.ای. کٹ (سیمی) 23 عدد، اسٹرائلیزڈ ٹوپی 1000عدد اسٹرائلیزڈ پلاسٹک ایپرین 500 عدد ، سیمی فاؤلر بیڈ ، مٹریس، بیڈ شیٹ، پلو کوور ، بیڈ سائڈ لاکر ، سلائین اسٹینڈ اور ڈیجیٹل بی پی پی مشین سبھی 10-10 عدد ، 3-ایم ماسک 50 عداد ، آکسیجن کنسنٹریٹر ڈیگیٹل 01 عداد ، وہیل چیئر ود کموڈ 02 عدد اور اسپیشل پروٹیکشن کٹ 25 عدد کے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ اترپردیش کے راحت فنڈ میں اپنے دو ماہ کی رکن اسمبلی پینشن روپیہ 66000 کا چیک بھی ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا اور میڈیکل کالج بہرائچ کے قریب اپنے مکان پیاگپور ہاؤس کو ضرورت پڑنے پر عارضی اسپتال میں منتقل کرنے کی بھی اجازت ضلع مجسٹریٹ کو دے دی ہے۔