اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ اسپتال میں داخل - لکھنو کی خبریں

سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا سنگھ کی اتوار کو اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

sadhna singh
sadhna singh

By

Published : Jul 6, 2020, 3:39 AM IST

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سادھنا سنگھ کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی تھی۔

اس سے پہلے بھی گزشتہ ہفتے سادھنا سنگھ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ان کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی۔

اتوار کو بھی جب طبیعت بگڑنے پر انہیں میدانتا اسپتال لے کر آیا گیا تو انہیں ایک الگ ایریا میں داخل کیا گیا ہے۔

سادھنا سنگھ کو سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ سانس لینے میں بھی پریشانی ہو رہی تھی۔ ان کو آکسیجن سپورٹ دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کا دوبارہ کورونا وائرس کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ سادھنا سنگھ کی کورونا جانچ میں دوبارہ رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details